دھرنا دینے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ‘ حمزہ شہباز شریف ،عوام نے دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ،اب دھرنا دینے والوں کی سیاست ختم ہوجائیگی‘ رکن قومی اسمبلی

بدھ 1 اکتوبر 2014 20:31

دھرنا دینے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ‘ حمزہ شہباز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،عوام نے دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ہے اس لئے اب دھرنا دینے والوں کی سیاست ختم ہوجائے گی ۔گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ اور رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی مثالی اور میعاری کارکردگی کی وجہ سے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ،عمران خان کی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اوروہ تنہائی کاشکار ہیں ،عمران خان نے ہمیشہ آمریت کا ساتھ دیااور انہیں جمہوریت پسند نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت مدت پوری کرے گی ،پورے ملک کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں،یہ جماعت عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ،شہبازشریف نے جس طرح سیلاب زدگان کے لئے کام کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،عمران خان سیلاب متاثرین کو چھوڑ کر اسلام آباد میں ناچ گانوں میں مصروف ہیں،عمران خان اور طاہر القادری سیاستدان نہیں مسخرے ہیں ،کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے ۔