طاہر القادری کا عید کے بعد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2014 20:48

طاہر القادری کا عید کے بعد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) طاہر القادری نے عید کے بعد دھرنے کو ملک گیر تحریک میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے زرعی شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ ملک میں کرپشن کی جڑ سیاسی مافیا ہے۔عوامی تحریک نے عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کہتے ہیں کہ وہ شہر شہر جا کر عوام کو گھروں سے باہر نکالیں گے۔

احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ اب ان کے دو نعرے ہیں'' گو نواز گو'' اور دوسرا "گو نظام گو‘‘ ہیں۔ انھوں نے ملک میں کرپشن کی بنیادی وجہ ارکان اسمبلی کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کیلئے امید کی کرن انقلاب مارچ ہے۔ اداروں میں مداخلت بند ہونے سے جرائم ختم ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :