Live Updates

لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے دیکر خریدنے کی کوشش کی گئی، عمران خان

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:22

لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے دیکر خریدنے کی کوشش کی گئی، عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی، پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو؟، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے، پاکستانی مائیں اپنے بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ والدہ کی بہترین تربیت کی وجہ سے اس مقام پر ہوں، والدہ بیمار ہوئیں تو کینسر اسپتال بنانے کا سوچا، کینسر اسپتال کیلئے سڑکوں، گلی، محلوں میں گیا، مقصد مجھ سے بڑا تھا اس لئے پیسہ اکٹھا ہوگیا، مائیں بچوں کو سچ بولنے کا سبق دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کبھی کسی خاتون سے بدتمیزی نہیں کی، پاکستانی معاشرہ آگے جانے کے بجائے پیچھے گیا، غلط اقدار پاکستانی معاشرے میں پھیل رہی ہیں، گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے زیبرا نہیں بن جاتا، معاشرہ دوسرے معاشرے کو اپنا کر آگے نہیں بڑھتا، انصاف دشمن کے ساتھ بھی ہونا چاہئے، دنیا پر راج بمباری سے نہیں کردار سے کیا جاتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔

پی ٹی آئی سربراہ کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے، مغرب کی ضرورت نہیں، امیر وہ ہے جس میں غیرت ہے اور جو بکتا نہیں، لاہور جلسے کے بعد ایک شخص نے 3 ارب روپے کی آفر کی، پیسہ لینے سے انکار کردیا، مجھے اپنے باپ سے پیسہ لینے میں شرم آتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بزدل آدمی کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا، جب اقتدار صرف ‘‘میں’’ کیلئے ہوتو اللہ ذلت دیتا ہے، کتنوں کے منہ بند کرو گے؟، ہر طرف ایک ہی نعرہ لگ رہا ہے، 50 فیصد پاکستانی 25 سال سے کم عمر کے ہیں، جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں رینگتے ہو؟، بڑا انسان ہی بڑا مقصد رکھتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :