لبیک اللھم لبیک،مناسک حج کا آغاز، عازمین نے احرام باندھ لیے، منٰی آمد کا سلسلہ جاری
جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:45
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) دنیا بھر سے آئے والے 14 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ سے وادی منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ آج جمعے کو یوم عرفہ ہوگا جہاں عازمین میدان عرفات میں غروب آفتاب تک قیام کر کے حج اکبرکی سعادت حاصل کریں گے۔سعودی حکومت نے لاکھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وادی منیٰ میں معلمین کے ذریعے عازمین کو خیمے الاٹ کر دیے گئے ہیں۔
اس سال سب سے زیادہ ایک لاکھ 68ہزار 800 عازمین انڈونیشیا سے آئے ہیں جب کہ پاکستان کا نمبر دوسرا ہے جہاں سے آنے والے عازمین کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت سے ایک لاکھ 36ہزار، بنگلہ دیش سے ایک لاکھ، نائیجیریا سے 76ہزار، افغانستان سے 24 ہزار، ایران سے 61ہزار، ترکی سے54ہزار، روس سے 16 ہزار 400، امریکا سے 14 ہزار500، چین سے 11 ہزار 800، سنگا پور سے 680 اور مالدیپ سے 370عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستانی حاجیوں کے کیمپوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے ہیں، پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت، رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے 1600 اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان میں 311معاونین حج اور560 مقامی خدام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 600 افراد پر مشتمل حج میڈیکل مشن بھی اپنا فرائض انجا م دے گا۔ سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردارکیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سکیورٹی کو متاثرکرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اوراس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی۔
انھوں نے بتایا کہ حج کے موقع پر سکیورٹی اور امن وامان یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ میں 70ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کا محکمہ پبلک سکیورٹی روزانہ ہوائی جہازوں کی 100پروازوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا۔گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ مشال بن عبد اللہ بن عبد لعزیز نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مشاعر مقدسہ کے متعدد دورے کیے۔حج کے پانچ دنوں یعنی 8 تا 12 ذوالحجہ تک منیٰ کے خیموں کے شہر میں حاجیوں کی سکیورٹی، امن و امان برقرار اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں ساڑھے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے خصوصی اسکواڈ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ پورے علاقے میں 3 ہزارکلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔حاجیوں کو مکہ سے منیٰ پہنچانے کے لیے ہزاروں بسوں کواجازت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ منیٰ کی حدود میں پرائیوٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق لاکھوں عازمین حج کی صحت کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بحش ہے اور حج کے دوران کوئی وبا پھوٹنے کا اندیشہ نہیں تاہم عازمین کو سانس کے ذریعے پھیلنے والی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے منہ پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے لاکھوں عازمین حج کو علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے 25 اسپتالوں میں 5200 بستر تیار کر لیے ہیں۔ مناسک حج کے 5 دنوں کے لیے مشاعرمقدسہ میں 141 ہیلتھ سنٹر بنائے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں مریضوں کوفوری اسپتال پہنچانے کے لیے 100 ایمبولینس تیار رکھی گئی ہیں۔سعودی ہلال احمر حج کے دوران ایئر ایمبولینس سروس شروع کرے گی تاکہ کسی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو فوری طورپر قریب ترین اسپتال پہنچا یاجاسکے۔ اس مقصد کے لیے پانچ ہیلی کاپٹر استعمال کیے جائیں گے۔ مشاعر مقدسہ میں گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مختلف مقامات پر 19 ہیلی کاپٹر، آگ بھجانے والے 450 یونٹ اور 3 ہزار سے زائد بھاری مشینیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.