فلم ”بینگ بینگ‘ “بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم؟

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:03

فلم ”بینگ بینگ‘ “بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم؟

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) بالی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن اور قطرینہ کیف کی فلم ’بینگ بینگ‘ بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک ہے۔اطلاعات کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 140 کروڑ روپے ہے، جس میں پروموشن اور اشتہارات کی قیمتیں بھی شامل ہیں۔فوکس سٹار سٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی زبردست ایکشن اور سٹنٹس سے بھرپور اس فلم میں ہالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر اینڈی آرم سٹرانگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

آرم سٹرانگ نے ’دا امیزنگ سپائڈر مین 2‘ میں سٹنٹ ڈائریکٹرکی خدمات دی تھیں۔

(جاری ہے)

فلم چار ہزار سے زائد پرنٹس کے ساتھ گزشتہ روز دو اکتوبر کو بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقعے پر ریلیز ہوگئی۔بھارت میں عام طور پر فلمیں جمعہ کو نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں لیکن یہ فلم ایک دن قبل ریلیز کی گئی۔شاہد کپور نے بھی ریتک روشن سے کسی نہ کسی چیلنج کی توقع کی تھی-’بینگ بینگ‘ سے منسلک افراد کو فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور ان کے خیال میں فلم کی زبردست اوپننگ ہوگی۔ لیکن ماہرین کے مطابق اس کے بھاری بجٹ کو دیکھتے ہوئے فلم کو ابتدائی تین دنوں کے بعد بھی اچھے بزنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو فلم گھاٹے کا سودا ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :