انجلینا جولی کا بریڈپٹ کیلئے 20لاکھ پاؤنڈ کی گھڑی کا سرپرائز گفٹ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:08

انجلینا جولی کا بریڈپٹ کیلئے 20لاکھ پاؤنڈ کی گھڑی کا سرپرائز گفٹ

ویلیٹا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء)ہالی وڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی نے اپنے شوہر بریڈ پٹ کو بیس لاکھ پاونڈ کی ایک قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں فنکاروں نے ایک طویل عرصے اکٹھا رہنے کے بعد اگست میں شادی رچائی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کئے مطابق اداکارہ نے سوئٹزرلینڈ کی ایک سرکردہ اورقدیم کمپنی کی تیار کردہ یہ گھڑی اپنے شوہر کو دی ہے۔ اس وقت یہ جوڑا مالٹا میں ایک فلم کی شوٹنگ کی غرض سے موجود ہے ، اور اسی ملک میں جولی نے بریڈ کو یہ نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اینجلینا کی جانب سے شوہر کے لئے یہ شادی کا تحفہ ہے۔ یہ گھڑی بریڈ کے لئے ایک سر پرائز گفٹ تھی۔