وزیراعظم اور اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کیلئے درخواست منظور

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:12

وزیراعظم اور اُن کی اہلیہ کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کیلئے درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) خاتون اول کانام ای سی ایل میں ڈال کر وزیراعظم سمیت بیرون ملک دوروں پرپابندی لگانے کیلئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظو ر کرلی جس پر کچھ ہی دیر میں نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری خرچے پرامریکہ ، چین ، برطانیہ اور ترکی کے دورے کررہے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں ،دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں ، ٹیکس گزاروں کا پیسہ وزیراعظم اوراہل خانہ کے دوروں پر خرچ نہیں کیاجاسکتا لہٰذاعدالت وزیراعظم کو اپنے خاندان سمیت سرکاری خرچے پر بیرون ملک دوروں پر پابندی لگائے ۔

درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے ۔ بعدازاں جسٹس سہیل منصور نے اعتراض کالعدم قراردیتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی جس پر کچھ ہی دیر میں نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :