پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ”گونوازگو“ مہم کو حکومت ہٹاوٴتحریک میں تبدیل کرنیکافیصلہ
جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:56
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف ”گو نوازگو“ مہم کوحکومت ہٹاوٴعوامی تحریک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت ہٹانے کے لیے اس عوامی تحریک کو مشترکہ طور پر چلایا جائے اور اس ملک گیر تحریک میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے اوراس حوالے سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
یہ کمیٹی اس ملک گیرعوامی تحریک کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ہونے والی مشاورت کے ایجنڈے کوفائنل کریں گے،اس ملک گیر تحریک کے تحت پہلے مرحلے میں عوامی جلسے ،دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے اور آخری مرحلے میں حکومت ہٹانے کے لیے تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر طویل المدت پہیہ جام دھرنے دینے پر بھی غور کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.