خیرپور ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:57

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اے ٹی سی خیرپور کے جج سید کوثر علی بخاری نے بی سیکشن تھانے کی حدود جانوری گوٹھ میں پی پی ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ کے جلسے پر حملے جس میں صحافی مشتاق کھنڈ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے‘ حملے میں ملوث ملزم مجیب الرحمن جانوری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

اسی عدالت نے بی سیکسن تھانے کے علاقے جونیجو گوٹھ میں قتل ہونے والے بشیر احمد جونیجو کے مقدمے میں ملوث اقبال حسین شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اس کے علاوہ ٹنڈو مستی تھانے کے قاتلانہ حملے کے ملزم احسان شنبانی کی درخواست ضمانت مسترد کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :