پشاور: مسافر وین میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق، چار زخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:23

پشاور: مسافر وین میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق، چار زخمی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) پشاور کے نواحی علاقے سیفن چوک میں مسافر وین میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ بدقسمت ہائی ایس بڈھ بیر سے پشاور کی جانب آ رہی تھی ، سیفن چوکی کے قریب اس میں اچانک دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ ۔ہائی ایس میں موجود متعدد لوگ جھلس گئے ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے کے ایک گھنٹے بعد بھی بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے ، دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :