اداکار شان کی عید الضحیٰ پر تین فلمیں ریلیز ہونگی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:52

اداکار شان کی عید الضحیٰ پر تین فلمیں ریلیز ہونگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شان کی عید الضحیٰ پر تین فلمیں ریلیز ہوں گی جن میں ”آپریشن 021“، پنجابی فلم ” ایہو کڑی لینی اے اور ”بھیگے ہونٹ “شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ” آپریشن 021“ کی کاسٹ میں شان ، شمعون عباسی ، ایوب کھوسہ ، آمنہ شیخ ، حمید شیخ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم ” ایہو کڑی لینی اے “ کی کاسٹ میں اداکار شان ، صائمہ نور ، معمر رانا سمیت دیگر شامل ہیں ۔ جبکہ فلم ” بھیگے ہونٹ “ میں بھی اداکار شان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :