بھارتی سکول ٹیچر کا بچے کیساتھ انسانیت سوزسلوک

جمعرات 2 اکتوبر 2014 14:27

بھارتی سکول ٹیچر کا بچے کیساتھ انسانیت سوزسلوک

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک سکول میں ٹیچر نے چار سالہ بچے کو بطورِ سزا کتے کے پنجرے میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بچے کو ٹیچر نے کلاس میں بات کرنے پر سزا کے طور پر کتے کے پنجرے میں بند کیا جس کی اطلاع بچے کے گھروالوں کو اس وقت ملی جب بچے نے اپنی بڑی بہن کو اس بارے میں بتایا ۔واقعے کا علم ہونے پر اہل خانہ نے سکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مقامی پولیس کے مطابق سکول کی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچے کو سزا دینے والی ٹیچر واقعے کے بعد سے فرار ہے جس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔