Live Updates

پی ٹی آئی کی نعرے بازی مہم کا منہ توڑ جواب دینے کی اجاز ت دی جائے ‘ رہنماؤں اور کارکنوں کا (ن) کی قیادت پر دباؤ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 14:28

پی ٹی آئی کی نعرے بازی مہم کا منہ توڑ جواب دینے کی اجاز ت دی جائے ‘ رہنماؤں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) گو نواز گونعرے بازی مہم میں شدت آنے کے بعدلیگی رہنماؤں اورکارکنوں نے منہ توڑ جواب دینے کیلئے قیادت پر دباؤ بڑھا دیا ، اراکین اسمبلی کی طرف سے حلقے کے کارکنوں کی طرف سے ملنے والے پیغامات اور جذبات سے بھی قیادت کو آگاہ کیا جارہا ہے ، (ن) کی قیادت نے برد باری اور صبر و تحمل سے کام لینے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف تقریبات میں قیادت کے خلاف نعرے بازی کے واقعات سامنے آنے کے بعد اراکین اسمبلی اور متحرک رہنماؤں نے اپنے حلقے کے کارکنوں کے جذبات سے (ن) لیگ کی قیادت کو آگاہ کیا ہے جس میں اس مہم کا منہ توڑ جواب دینے کی اجازت طلب کی گئی ہے ۔لیگی قیادت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تصادم کی راہ نہیں اپنائے گی بلکہ ہماری حکومت عوام کی خدمت کر کے منفی رویے کا جواب دے گی ۔رہنما اور کارکن جذباتی ہونے کی بجائے دھرنے والوں کے منفی رویے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :