3عید اسپیشل ٹرینیں کل روانہ ہونگی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:28

3عید اسپیشل ٹرینیں کل روانہ ہونگی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الضحیٰ کیلئے چلائی جانے والی 14میں سے 3اسپیشل ٹرینیں کل جمعہ کو روانہ ہوں گی ۔

(جاری ہے)

پہلی اسپیشل ٹرین آج کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر 4اکتوبر کو پشاور کینٹ پہنچے گی ، دوسری اسپیشل ٹرین بھی آج کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر 5اکتوبر کو روالپنڈی پہنچے گی جبکہ تیسرے اسپیشل ٹرین آج کوئٹہ سے روانہ ہو کر 4اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے 4، لاہور اور راولپنڈی سے 3،3اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ ملتان،نارووال ،کوئٹہ اورسیالکوٹ سے ایک ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔