طاہر القادری نے ن لیگی گڑھ میں جلسے کا اعلان کردیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:54

طاہر القادری نے ن لیگی گڑھ میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے طویل دھرنے کا ریکار ڈقائم کیا ہے، طاہرالقادری نے شرکاء سے خطاب میں ن لیگ کے گڑھ لاہور اور فیصل آباد میں بھی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوامی انقلاب کا پہلا جلسہ 12 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہوگا، جب کہ دوسرا جلسہ19اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہوگا۔



طاہر القادری نے کہا کہ ہم نے دنیا کے طویل دھرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، فیصل آباد کاجلسہ لاہور جلسے کی بنیاد ہوگا، دھرنے کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے، انہوں نے کہا کہ دھرنے کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے، انقلاب کے بغیر اب کوئی شخص گھر واپس نہیں جائے گا۔ س

متعلقہ عنوان :