Live Updates

پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان امید کی کرن ہیں : عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:28

پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان امید کی کرن ہیں : عطاءاللہ ..

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) گلوکار کی حیثیت سے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنیوالے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان ہی پاکستان کا مستقبل بدل سکتے ہیں اوریقین ہے کہ وہ ’قمیض تیری کالی ‘والے گانے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کاکہناتھاکہ میانوالی کی دھرتی جان سے زیادہ عزیز ہے ، خواب ہے کہ میراخواب ہے کہ دنیا کی ہرخوبصورت چیز کو میانوالی لے آﺅں۔

اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہی وجود میں آنیوالے کئی ممالک بہت آگے نکل گئے ہیں لیکن پاکستان اُس طرح ترقی نہیں کرسکا جس طرح کرنی چاہیے تھی ، کوئی بات نہیں ، عمران خان امیدکی کرن ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :