ایشین گیمز ہاکی فائنل، بھارت کی پاکستان کو شکست، سونے کا تمغہ جیت لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:45

ایشین گیمز ہاکی فائنل، بھارت کی پاکستان کو شکست، سونے کا تمغہ جیت لیا

ایچیون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹس پر پاکستان کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آئوٹس پر ہوا ۔پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے پنالٹی شوٹ آئوٹ ضائع کر دیئے جبکہ بھارت کی جانب سے صرف ایک شوٹ آئوٹ ضائع کیا اس طرح بھارت نے فائنل ہاکی میچ چار دو سے جیت لیا۔میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی آبدیدہ ہو گئے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے فتح کا جشن منایا ۔پاکستان کے حصے میں چاندی کا تمغہ آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :