آتشزدگی کے بعد معلومات کی فراہمی کیلئے کوئی نمبر جاری نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش

جمعرات 2 اکتوبر 2014 16:58

آتشزدگی کے بعد معلومات کی فراہمی کیلئے کوئی نمبر جاری نہ ہونے کی وجہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء ) پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی طرف سے ریجنل آفس کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد معلومات کی فراہمی کیلئے کوئی نمبر جاری نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل کی ایجرٹن روڈ پر واقع عمارت میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آتشزدگی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں لینڈ لائن نمبرز اور انٹر نیٹ کنکشنز بند ہو گئے تھے ۔ پی ٹی ایل انتظامیہ کو صارفین سے چار روز بعد معذرت کا خیال تو آ گیا لیکن ابھی تک ایسا کوئی نمبر جاری نہیں کیا گیا جس سے صارفین بحالی کے کام کے بارے میں یا اپنے کنکشن سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :