پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جائیں گے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:03

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جائیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کل جمعہ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جائیں گے۔جسکے بعد وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی جائیں گے۔شہریار خان کی بھارت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات نہیں ہوگی تاہم دونوں ملکوں کے حکام آئندہ ماہ دبئی میں ملیں گے۔شہریار خان نے بتایا کہ وہ حکومت پاکستان کے ایلچی کے طور پر بعض سیاسی معاملات کے لئے بھارت جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے انہوں نے اپنے دورہ بھارت میں بھارتی صدر نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی حکام سے دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط کی بحالی پر بات کریں گے۔سری لنکا کے ساتھ وہ جونیئر ٹیموں کے دوروں پر بات چیت کریں گے۔شہریار خان پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد پہلی بار تین ایشیائی ملکوں کے دورے پر جارہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق شہریار خان واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائیں گے ۔ شہر یار خان چھ اکتوبر کو بنگلہ دیش اور آٹھ اکتوبر کو سری لنکا پہنچیں گے ۔ نو اکتوبر کو شہریار خان دبئی جائیں گے جہاں پاکستان آسٹریلیا میچ کے ساتھ آئی سی سی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :