سکھر کی مویشی منڈی میں ٹھیکیدار کی جانب سے انتظامیہ کے جاری کئے گئے احکامات ہوا میں اڑا دئے گئے

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) سکھر کی مویشی منڈی میں ٹھیکیدار کی جانب سے انتظامیہ کے جاری کئے گئے احکامات ہوا میں اڑا دئے گئے ، خریداروں سے بھی فی جانور دو سو روپے وصولی ،، خریداروں سے تلخ کلامی روز کا معمول ،متاثرہ خریدار سکھر پریس کلب پہنچ گیا انتظامیہ زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ۔

مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سکھر ریلوے گراؤنڈ میں لگائی گئی مویشی منڈی میں سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سہولت دینے کے لئے کوئی بھی جانورمنڈی سے باہر لے جانے پر کوئی فیس عائد نہیں کی گئی ہے ، جبکہ جانور فروخت کرنے والوں سے بڑے جانور کے پچاس اور چھوٹے جانور کے بیس روپے عائد کئے گئے ہیں ، مویشی منڈی کا ٹھیکہ دیتے ضابطہ اخلاق میں یہ بات وضع طور پر لکھی گئی تھی اور ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دئے گئے ہیں جہاں جانور فروخت کرنے والوں سے ایک سے دو ہزار روپے وصول کئے جارہے تو خریدار سے زبردستی دو سو بھی وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے میویشی منڈی کے ٹھیکیدار کی جانب سے اضافی فیس کی وصولی کے خلاف سکھر کے علاقے نیو پنڈ کے رہائشی سماجی رہنما غلام عباس ابڑو نے سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ میویشی منڈی ٹھیکیدار شعیب احمد پہنور کی جانب سے میویشی خریدنے والوں سے پچاس روپے کے بجائے دو سو سے پانچ سو روپے وصول کئے جا رہے ہیں گذشتہ دنوں ہمارے ایک عزیز بنام عبدالرزاق سے بھی ٹھیکیدار کے کارندوں نے زبردستی (2) سو روپے وصول کئے ہیں جس کی رسید نمبر (24) ہے جب اس عمل کی شکایات انتظامیہ کے افسران کو دی تو انہوں نے بھی ٹھیکیدار کی سرپرستی کرنا شروع کر دی ہے سکھر کے کھیل کے میدان میں قائم میویشی منڈی میں خریدار سے دو سو روپے فیس وصول کرنے پر آئے جھگڑا معمول بن گیا ہے سماجی رہنما غلام عباس ابڑو نے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میویشی منڈی میں ٹھیکیدار کی جانب سے زائد فیس کی وصولی کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جائے۔