پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہے، میجرجنرل محمد عارف وڑائچ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پنوعاقل چھاؤنی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجرجنرل محمد عارف وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر کمانڈر عامر وزیرنے گھوٹکی کے شینک بند پہنچ کرپاک آرمی کی جانب سے سیلاب متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء ،دودھ کے پیکٹ ،کپڑے ،ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی اس موقع پر کمانڈر عامر وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہے چاہے سیلاب ہو یا آپریشن ضرب عضب پاک فوج ہر سطح پر مدد گار ہے۔

متعلقہ عنوان :