ریلوے پولیس پنجاب پولیس سے بازی لے گئی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:38

ریلوے پولیس پنجاب پولیس سے بازی لے گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) ریلوے پولیس پنجاب پولیس سے بازی لے گئی،ریلوے پولیس نے1993میں فوت ہونے والے شہری محمد نعیم کے خلاف ریلوے کی زمین پر قبضہ کا مقدمہ درج کرا دیا۔فوت ہونے والے شہری محمد نعیم کے بیٹے نے اخراج مقدمہ کے لئے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔ لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر محمد نعیم کے بیٹے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکے باپ کو فوت ہوئے اکیس سال ہو گئے ہیں مگر اسکے باوجود ریلوے پولیس نے اسکے فوت شدہ باپ پر ریلوے اراضی ہتھیانے کا مقدمہ درج کر لیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کر کے اسکے مرحوم باپ کی نیک نامی اور شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی جو کہ بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے ریلوے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سولہ اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :