کراچی، زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:43

کراچی، زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کی نائب صدر اور معروف سماجی کارکن زہرہ شاہد قتل کیس میں ملوث ایک اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کانام زاہد زیدی ہے جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ملزم کو تھانہ بوٹ بیسن کی حدودسے ایک رہائشی عمارت سے گرفتار کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا، جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ملزم تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتارملزم نے دورانِ تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیا، ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت سے ریمانڈ ملنے کے بعد ملزم سے مزیدتفتیش کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ٹارگٹ کلنگ کا تھا۔پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کوگزشتہ سال مئی میں کراچی میں ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :