Live Updates

عمران خان ہر رات ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے کے ساتھ نواز شریف کی تعریف کر تےہیں، جاوید ہاشمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 18:07

عمران خان ہر رات ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے کے ساتھ نواز شریف کی تعریف ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ دھرنے دینے والی جماعتیں قتل و غارت گری چاہتی تھیں جس سے خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد حکومت کا خاتمہ مقصود تھا، وہ کہتے ہیں کہ میاں برادران’ گونوازگو‘کا نعرہ برداشت کریں ، یہی جمہوریت کا حسن ہے تاہم تحریک انصاف کی ترجمان نے جاوید ہاشمی کے الزامات کی تردید کردی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ دھرنے کاایک منصوبہ تھاکہ دس پندرہ افراد قتل کرادیئے جائیں جس سے حکومت ختم ہوجائے یا پھر پلان بی کے تحت کوئی بڑی شخصیت کی زندگی کا چراغ گل کرایاجائے جس کے بعد خانہ جنگی شروع ہوجائے گی تاہم دونوں صورتوں میں مقصدحکومت کا خاتمہ تھا۔

(جاری ہے)

اُن کاکہناتھاکہ عمران خان ہر رات ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے کے ساتھ نواز شریف کی تعریف کر تےہیں استعفیٰ دے کر عمران خان کے حکم کی تعمیل کی، بلاشبہ حکومت نے دھرنے کے معاملے پر صبر سے کام لیا ،اب بھی یہی کہیں گے کہ صبر سے کام لیں ، عمران خان شایدروز ہی نوازشریف کی تعریف کرتے ہیں ،گونوازگوکا مطلب ہے کہ نواز شریف آگے بڑھولیکن جب ڈی چوک سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیاگیاتواُنہوں نے ساتھ چھوڑا۔

جاویدہاشمی نے کہاکہ وہ عمران خان اور ڈاکٹرطاہرالقادری کو کہتے ہیں کہ خون اورحکومتوں کے خاتمے کی بات نہ کریں ، سیاست پر پابندی لگنے کاخدشہ تھا جس سے ملک ٹوٹ سکتاتھالیکن اُنہوں نے پابندی لگانے سے روکا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات