فلم”دی بْک آف لائف“کا نیا ٹریلر جاری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 11:31

فلم”دی بْک آف لائف“کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء)ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم”دی بْک آف لائف“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی منولو نامی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اور اپنے خاندان کی خواہشات کو پورا کرنے کی کشمکش میں گرفتارہوتا ہے۔ لیکن کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے وہ تین مختلف دنیاؤں میں اپنے اندر موجود سب سے بڑے خوف کا سامنا کرتا ہے۔اینیمیٹیڈ ایڈونچر کا یہ شاہکار 17 اکتوبر کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔