شیخ رشید بھی نعروں شکار ہو گئے

جمعہ 3 اکتوبر 2014 12:45

شیخ رشید بھی نعروں شکار ہو گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی ”گو شیخ رشید گو“ کے نعرے لگ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حلیف جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اس وقت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب وہ چٹیاں بٹیاں میں اپنے ایک دیرینہ دوست شیخ نصیر کا جنازہ پڑھنے گئے لیکن وہاں موجود لوگوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ”گو شیخ رشید گو“ کے نعرے بلند کرنا شروع کردئیے۔

شیخ رشید احمد ایسی صورتحال کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے۔ انہوں نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ان منچلوں کے علاوہ بعض دوسرے بھی ادھار کھائے بیٹھے تھے۔ بعد ازاں شیخ رشید خاموشی کے ساتھ سے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :