بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم
جمعہ 3 اکتوبر 2014 12:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر عدالت سے معزرت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق مسودہ ایک ہفتہ میں جاری کر دیا جائے گا جس پر جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ معافی آئین سے مانگیں جو معاف نہیں کرتا، تینوں صوبوں نے بلدیاتی انتخابات کے لئے کچھ نہیں کیا۔
جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ صوبے عمل کرنے کے بجائے عذر پیش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
عدالت حکم دیتی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، کیا سپریم کورٹ کو وفاقی اور صوبائی دفاتر لے جائیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کرنے پر چیف جسٹس ناصر الملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک صوبے نے بلدیاتی انتخابات کے لئے کچھ نہیں کیا پھر 15 نومبر سے پہلے بلدیاتی الیکشن کیسے ہوں گے۔
آرڈیننس آئے گا پھر حلقہ بندیاں ہوں گی۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا حکومت کے ایڈوکیٹ جنرلز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر صوبائی حکومتوں سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.