اداکار و ماڈل عمران بخاری نے ذاتی پروڈکشن کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 3 اکتوبر 2014 13:09

اداکار و ماڈل عمران بخاری نے ذاتی پروڈکشن کا فیصلہ کر لیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل عمران بخاری نے ذاتی پروڈکشن کا فیصلہ کر لیا ۔ عمران بخاری ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے کینڈین پروڈیوسر مالا سنگھ سے ملاقات کی اور پروڈکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران بخاری کینڈین پروڈیوسر کے ساتھ مل کر اردو فلم کا آغاز کریں گے جس کی تمام تر عکسبندی پاکستان اور کینڈا میں کی جائے گی جبکہ اس میں پاکستان اور بھارتی فنکار شامل ہوں گے ۔ یاد رہے کہ اداکار عمران عباس کی ڈرامہ سیریل ” کنیز “ ان دنوں آن ائیر ہے جس میں ان کے کردار کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے