خطے میں القاعدہ کا سربراہ بھارتی شخص ہوسکتا ہے،بھارت

جمعہ 3 اکتوبر 2014 14:22

خطے میں القاعدہ کا سربراہ بھارتی شخص ہوسکتا ہے،بھارت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے کہا ہے کہ خطے میں القاعدہ کا سربراہ بھارتی شخص ہوسکتا ہے۔اعلیٰ بھارتی ذرائع نے ایک بھارتی اخبار کو بتایا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ان اطلاعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ برصغیر کے لئے القاعدہ کا سربراہ اْترپردیش کا سابق شہری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کہتے ہیں کہ عاصم عمر نام کے اس شخص نے بھارت کے ممتاز دینی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی تھی۔

یہ تحقیقات اس وقت بھی جاری رہیں ،جب وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ایک تھنک ٹینک کے سامنے دعویٰ کیا تھاکہ دہشت گردی بھارت میں باہر سے آئی ہیملک میں پیدا نہیں ہوئی ہے۔بھارت کا انٹیلی جنس بیورو اور اترپردیش کی پولیس ایسے افراد سے تفتیش کر رہی ہے،جن کا ملک کی اسلامی تحریکوں سے تعلق رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :