Live Updates

تحریک انصاف کی پالیسیوں کیخلاف اندرونی بغاوت شروع

جمعہ 3 اکتوبر 2014 15:39

تحریک انصاف کی پالیسیوں کیخلاف اندرونی بغاوت شروع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کی پالیسیوں کے خلاف اندرونی بغاوت شروع ہوگئی ۔پارٹی کے ناراض رکن اسمبلی نے صو با ئی حکومت کی بے انصاف پالیسیوں کو منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے اندر بغاوت کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ناراض ایم پی اے جاوید نسیم نے کہا کہ وزیراعلی پرویز خٹک اپنے شہر نوشہرہ کو نواز رہے ہیں جبکہ باقی ارکان کو نظر انداز کررہے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں پولیس کا رویہ بدلا ہے نہ ہی کوئی تبدیلی آئی ہے۔ پشاور کو برطرح نظر انداز کیا جارہا ہے ۔پشاور میں پانی کی بوسیدہ پائپ لائنوں کے ذریعے یرقان پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں میرے جیسے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حکومتی پالیسیوں سے اختلافات رکھتے ہیں۔10 اکتوبر کو پشاور چیمبر آف کامرس کے سامنے دھرنے میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کو بے نقاب کروں گا۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :