فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں، صائمہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 16:23

فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں، صائمہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے ۔اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :