کمزور دل کا مالک ہوں‘ دوسروں کے بارے میں صحیح فیصلہ نہیں کرسکتا‘ شاہ رخ خان

جمعہ 3 اکتوبر 2014 16:32

کمزور دل کا مالک ہوں‘ دوسروں کے بارے میں صحیح فیصلہ نہیں کرسکتا‘ شاہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں کمزور دل کا مالک ہوں‘ دوسروں کے بارے میں صحیح فیصلہ نہیں کرسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی کمزور دل کا مالک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی دوسروں کے بارے میں صحیح فیصلہ نہیں کرسکتا اسی لئے مقابلہ بازی بھی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کے سامنے ہر کام کرنے کیلئے جذبہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوو لوگ صرف اپنے جذبے کی بنیاد پر بغیر آرٹ کی تربیت حاصل کئے سٹیج پر شاندار پرفارمنس دیتے ہیں وہ عظیم لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی جیوری میں اسلئے کبھی شامل نہیں ہوتا کہ میں اپنے سامنے پرفارم کرنے والوں کے بارے میں صحیح فیصلہ نہیں کرسکوں گا۔

متعلقہ عنوان :