تعلقہ لکھی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) تعلقہ لکھی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت مولانا لاہی بخش ، علی حیدر ، نثار احمد ،بخش علی و دیگر نے کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈرب گاؤں تعلقہ لکھی کے ایس ایچ او وکیل احمد جعفری نے علاقے کے غریب ہاریوں اور لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے آئے روز جھوٹے کیسوں میں گرفتار کر کے رشوت طلب کی جارہی ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے پولیس کے اعلیٰ حکام بھی شکایات کے باوجود ظالم ایس ایچ او کے خلاف کاروائی نہیں کرتے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او وکیل احمد جعفری کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور علاقے کے غریب اور مظلوم لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :