کوئٹہ : گھر پر دستی بم حملہ، 3 بچے زخمی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:09

کوئٹہ : گھر پر دستی بم حملہ، 3 بچے زخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) کوئٹہ میں گھر پر دستی بم حملے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اللہ ڈینہ روڈ پر خدائے رحیم نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا، صحن میں دھماکے میں ایک بچہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں، جن کی عمریں 3 سے 9 سال تک بتائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتال میں 2 بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نجی اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ س