چیف جسٹس جاوید ہاشمی کے دھرنے والوں پر سنگین الزامات کا از خو نوٹس لیں، سکندر شاہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:14

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان مضحکہ خیزہے قادری اس نظام کو الٹنے کے لیے آئے تھے اور خوداس نظام کا حصہ بن گئے عمران خان نواز شریف سے استعفی لینے آئے تھے اور خود استعفی دے دیا اس اعتبار سے یہ دونوں احتجاجی دھرنے تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے پاکستان میں استحکام کے لیے سنجیدہ سیاست کی ضرورت ہے عدلیہ پر پوری قوم کو اعتماد ہے عدلیہ کے کردار پر انگلیاں نہیں اٹھانی چاہیے عدلیہ کے کردار کو مشکوک بنانے والے ملک اور قوم کے محسن نہیں ہیں باغی سیاست دان جاوید ہاشمی کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں چیف جسٹس جاوید ہاشمی کے الزامات کا از خو نوٹس لیں دھرنے والوں کی خاموشی سے جاوید ہاشمی کے الزامات کو تقویت مل رہی ہے جاوید پاشمی باکردار سیاست دان ہیں قوم ان کے الزامات کی سچائی جاننا چاہتی ہے عدالت اس پر اپنا کردار ادا کرے پرویز مشرف دھرنوں اور موجودہ بحران کے مرکزی کردار ہیں سارا تماشاانہیں بچانے کے لئے رچایا گیا ،قادری اینڈ کمپنی فرقہ واریت پھیلانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے پرانے شکاری اپنے نئے جال میں کسی کو نہیں پھنسا سکیں گے دینی مدارس کے خلاف ترقی کے نام پر منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے دینی مدارس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے نواز حکومت کے حامی نہیں پر زبردستی اور سازش کے زریعے حکومت گرانے کے مخالف ہیں کراچی میں لاپتہ افراد کیلئے دیا جانیوالا احتجاجی دھرناحکومتی یقین دہانی پر ختم کیا ہے اہلسنت والجماعت کے کارکنان جماعت کے کارکن بعد میں پاکستان کے شہری پہلے ہیں ان کی بازیابی حکومت کی ہم سے بڑی زمہ داری ہیں حکومت ذمہ داری پوری نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہمیں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے ریاست شہریوں کے ساتھ ماں کا سلوک کرے تو سب ناراض نوجوان قومی دھارے میں آسکتے ہیں لیکن موجودہ رویہ پڑھے لکھے محب وطن نوجوانوں کو بھی تنہائی کی طرف دھکیل رہا ہے اس روئیے کو درست کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :