پاکستانی خلیجی ممالک کے ویزا کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے، آن لائن سہولت ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے فراہم کی گئی ہے،میڈیارپورٹ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 18:52

پاکستانی خلیجی ممالک کے ویزا کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے، آن لائن ..

اسلام آباد/ منامہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) بحرین کا سفر اب پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے لئے آسان ہو گیا ہے کیونکہ یکم اکتوبر سے اس ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی ہے، ہر دو ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز اب خلیجی ممالک کا دورہ کرنے کے لئے آن لائن ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بحرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کا نام ان36اقوام کی فہرست میں شامل ہے جو خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے کی اہل ہیں جس سے خلیجی ممالک کا ویزا حاصل کرنے والے ممالک کی تعداد102ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اب بحرین کے سفر سے پہلے آپ ای ویزا کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کیلئے فراہم کی گئی ہے۔