مہمند ایجنسی: وین گہری کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق

جمعہ 3 اکتوبر 2014 19:28

مہمند ایجنسی: وین گہری کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء)خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 مسافر جاں بحق جبکہ 16 سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین شبقدر سے دویزئی جا رہی تھی۔ زخمی مسافروں کو پشاور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔