آپریشن ضرب عضب، خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 3 اکتوبر 2014 19:28

آپریشن ضرب عضب، خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 15 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ، خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ دہشت گرد مارے گئے اور تین ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ خیبرا یجنسی میں بھی جہاں جہاں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات ملتی ہیں جیٹ طیاروں اور پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ واضح رہے اب تک آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کارروائیوں میں 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :