سندھ کی تقسیم کامطالبہ ہمارا نہیں لیکن 4 کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا، الطاف حسین،آج شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہی ایم کیوایم زندہ ہے، ٹیلی فونک خطاب

جمعہ 3 اکتوبر 2014 22:24

سندھ کی تقسیم کامطالبہ ہمارا نہیں لیکن 4 کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم ایم کیوایم کا مطالبہ نہیں جبکہ گھر کے چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا۔کراچی کے لال قلعہ گراوٴنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی نہیں بلکہ غریبوں اور مظلوموں کی جماعت ہے اور آج شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہی ایم کیوایم زندہ ہے جبکہ تحریک کے لیے جانے دینے والے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سنا ہے کہ حج اکبر حکمرانوں کے لیے بھاری ہوتا ہے اس لیے اشارے دے رہا ہوں کارکن انہیں نوٹ کرلیں۔الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ایم کیوایم کا نہیں اور گھر کے چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا، اس موقع پر تنظیم نو کے تحت نئیعہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے تحت ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے غازی صلاح الدین کو رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر سیف کو خیبرپختونخوا، فاٹا کا صدر اور میاں عتیق کو ایم کیوایم پنجاب کے صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں