Live Updates

عمران خان برطانیہ میں وزیراعظم نواز شریف کے اثاثے ثابت کریں یا سیاست چھوڑ دیں :پرویز رشید

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:39

عمران خان برطانیہ میں وزیراعظم نواز شریف کے اثاثے ثابت کریں یا سیاست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعت پر ویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نہ برطانیہ میں کاروبار ہے اور نہ وہ وہاں کسی قسم کا ٹیکس دیتے ہیں ،عمران خان وزیراعظم نواز شریف کے برطانیہ میں اثاثے ثابت کریں یا سیاست چھوڑ دیں ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر اپنی عافیت خراب کر رہے ہیں ، چودہ مہینوں میں ملک کی بہتری کے لیے کیا کچھ نہیں کیا ہے ؟چھوٹی عید پر اکانومسٹ کے مطابق ریکارڈ خریداری کی گئی، پاکستان میں اشیاءخوردنوش کی قیمتیں ڈالر سے وابستہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلی حکومتوں میں غیرملکی دوروں پر 200افراد کو لے جایا جاتا تھا جبکہ اب صرف 10سے بارہ افراد جاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات