Live Updates

پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی کا پرویز خٹک کیخلاف دھرنے کااعلان ،دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا، جاویدنسیم

جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:57

پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی کا پرویز خٹک کیخلاف دھرنے کااعلان ،دھرنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن خیبرپختونخوااسمبلی جاوید نسیم نے وزیراعلیٰ کے خلاف10اکتوبرکودھرنے کااعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کے خلاف پارٹی کے ناراض ایم پی اے جاویدنسیم نے بغاوت کرتے ہوئے10اکتوبرکوپشاورمیں دھرنے کااعلان کیا ہے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جاویدنسیم کاکہناتھا کہ وہ دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن اوردوسری بے قاعدگیوں کوبے نقاب کر ینگے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ تبدیلی کے دعوے جھوٹے ہیں، پولیس کارویہ بدلہ نہ ہی کوئی اورتبدیلی ا?ئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاورمیں پینے کے پائپ بوسیدہ اوریرقان پھیلانے کاسبب ہیں، ان کوتبدیل نہیں کیاجارہا۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ عوام کے مینڈیٹ کااحترام نہیں کرتے، انہیں دوکروڑجبکہ منظورنظرایم پی ایز کو 30کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا اور پشاورکونظراندازکیاجارہاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھرنے میں ان کے ساتھ کئی دوسرے ایم پی ایزبھی شامل ہونگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات