ہالی ووڈ فلم ”ڈریکولا ان ٹولڈ“ کا نیا ٹریلرمنظر عام پرگیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 11:21

ہالی ووڈ فلم ”ڈریکولا ان ٹولڈ“ کا نیا ٹریلرمنظر عام پرگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم ڈریکولا ان ٹولڈ کا نیا ٹریلرمنظر عام پر آگیا۔ سنسنی خیز مناظر پر مبنی یہ فلم سترہ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خوفناک افسانوی کردار ڈریکولا ایک مرتبہ پھر لوگوں پر سنسنی طاری کرنے آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن ڈرامہ فلم ڈریکولا ان ٹولڈ کا نیا ٹریلر شائقین پر سحر طاری کرنے آگیا۔فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ویمپائر میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ لیجینڈری پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو ایک سو ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا ہے جو سترہ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :