ہالی ووڈ کامیڈی فلم ”دی ویڈنگ رِنگر“کا ٹریلر جاری

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 11:36

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ”دی ویڈنگ رِنگر“کا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) ہالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ”دی ویڈنگ رِنگر“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارجیریمی گیرلک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں کہ اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈم فیلڈ اوروِل پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کاوسو، ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہیں۔سنسنی ، ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور ہلکے پھلکے رومانس کا ٹرکا لئے یہ فلم آئندہ برس 16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :