پنجاب یونیورسٹی میں راہزنی کی وارداتیں ہونے لگیں

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 12:17

پنجاب یونیورسٹی میں راہزنی کی وارداتیں ہونے لگیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) پچھلے چند دنوں سے پنجاب یونیورسٹی میں راہزنی اور موبائل چھیننے کی وارداتیں سر اٹھانے لگیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں بس کا انتظار کرتے ہوئے 2 لڑکیوں سے موبائل فون چھینےجانے کے واقعات پیش آئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ اور پرس وغیرہ چھیننے کے واقعات بھی آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔طلباءکا کہنا ہے کہ عموماً یہ واقعات بس کا انتطار کرتے ہوئے ، اکیلے جاتے ہوئے اور شام کے بعد خاص طور پر رونما ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :