نوبل امن انعام2014ء کیلئے ملالہ یوسفزئی اور ایڈورڈ اسنوڈن پھر امیدوار

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 13:01

نوبل امن انعام2014ء کیلئے ملالہ یوسفزئی اور ایڈورڈ اسنوڈن پھر امیدوار

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) نوبل انعامات 2014ء کا سلسلہ پیرکو ان افواہوں کے ساتھ شروع ہورہاہے کہ نوبل کا امن انعام سوات میں 2012ء میں طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کی علمبردار17سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی، امریکی خفیہ ادارے سی ا?ئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈسنوڈن اورعیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کوجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی کو گزشتہ سال بھی نوبل امن انعام کیلیے نامزدکیاگیاتھا۔ اس سال امن انعام کیلیے نامزدگیوں کی ریکارڈتعداد278ہے اور یہ فہرست خفیہ ہے تاہم اس کے اسپانسرز کی جانب سے بعض نامزدگیوں کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2013ء کے لیے امن کا نوبل انعام کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے عالمی ادارے (او پی سی ڈبلیو) کو دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :