عیدالاضحی ، بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 3 ہزار، بچھڑے کا 5 تا 10 ہزار مقر ر

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 13:22

عیدالاضحی ، بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 3 ہزار، بچھڑے کا 5 تا 10 ہزار مقر ر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء)مہنگے جانوروں کی خریداری کے بعد اب شہروں کو پالا پڑنے والا ہے مہنگے قصائیوں سے۔لوگ عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی تو دیں گے، ساتھ ہی قصائیوں کے ہاتھوں جیبوں پر بھی چھریاں چلوائیں گے۔ عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے۔ مہنگائی کے ہاتھوں ستائے لوگ جیسے تیسے مویشی تو خرید رہے ہیں، اب ان کے بلیک میل ہونے کی باری ہے قصائیوں کے ہاتھوں۔

(جاری ہے)

جی ہاں،لاہور میں بکرے ذبح کرنے کا ریٹ 3ہزار روپے تک پہنچ گیاجبکہ قصائیوں نے بچھڑے کے 5سے 10ہزار اور اونٹ کے ریٹ 8سے 15ہزار روپے مقرر کر دیئے۔ قصائی بھی مہنگائی کو ہی اپنی مجبوری بتارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ اتنا مہنگا جانور تو خرید لیتے ہیں، لیکن چند ہزار روپے دینے کو تیار نہیں ہوتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریٹ تو زیادہ ہیں لیکن کیا کریں، مجبوری ہے، موسمی قصائیوں سے بچنے کے لئے ماہر قصائیوں کی خدمات ہی لینا پڑیں گی۔