اداکارہ میرا نے آخر کار شادی کر نے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 13:42

اداکارہ میرا نے آخر کار شادی کر نے کا اعلان کر دیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بن چکا، اب میں بھی شادی کروں گی، عمران خان سچ بولتے ہیں۔ طاہرالقادری کی تقاریر نے مجھے متاثر کیا۔ نوجوانوں کا اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنا نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

مقامی تھیٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ ملتان میں اپنے ہسپتال کی تعمیر کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے ڈرامہ کرنے آئی ہیں، اس سے پہلے بھی انہوں نے لاہور میں بھی تھیٹر ڈرامہ میں کام کیا لیکن پروڈیوسر کی بدنیتی کو بھانپ کر انہوں نے ڈرامہ چھ شو کے بعد چھوڑ دیا۔

ایک سوال پر میرا نے کہا کہ اگر ملتان کی عوام نے ساتھ دیا تو میں نے اولیاءکرام کے شہر میں بھی تعلیم و صحت کے منصوبے شروع کروں گی۔دریں اثناءویجلینس کمیٹی نے عید ڈرامہ کی سنسر ریہرسل میں میراکو کھلے بازو والی چھوٹی شرٹ پہننے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :