عید الاضحی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہو ، باراک اوبامہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 16:00

عید الاضحی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہو ، باراک اوبامہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکبادی پیغام دیتے ہوئے صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے مسلم ہمسائے اور دوست عید الاضحی کی تقریبات کے لیے جمع ہورہے ہیں امریکی مسلمان بھی دنیا بھر کے اس سب سے بڑے اور روح پرور ملین کے اجتماعات میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حج ایک ایسا عظیم اجتماع ہے جو دنیا بھر کے سنی اور شیعہ مسلمانوں کو بلاامتیاز شانہ بشانہ لا کھڑا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ انسانیت کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرکے دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اسلام امن اور قربانی کا مذہب ہے جو کہ تمام بنی نوح انسان کو غربت ، بیماری ، بھوک اور تشدد سے نجات دلانے کیلئے مالی اور جانی قربانی دینے کی تعلیم دیتا ہے

متعلقہ عنوان :