حکومتی رویہ نہ بدلا تو بات ’مڈٹرم انتخابات‘ کے طرف جا سکتی ہے: سراج الحق

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:46

حکومتی رویہ نہ بدلا تو بات ’مڈٹرم انتخابات‘ کے طرف جا سکتی ہے: سراج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جرگے نے نے تینوں فریقوں میں بات چیت کا آغاز کروا کر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، خوشی کی بات ہے کہ آج تمام ہی سیاسی جماعتیں آئیں اور جمہوریت کی بات کر رہی ہیں، سیاسی بحران کے حل کے لئے جاری بات چیت میں بڑا سپیڈ بریکر آ گیا ہے جس کو عید کے فوراً بعد دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کاری دھرنے میں شامل کچھ لوگ لاشیں چاہتے تھے جو کہ حکومت کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کئے جانے پر نہیں ملیں اور ملک تباہی سے بچ گیا ہے تاہم حکومت نے ان کی داد رسی کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے ہیںاور اگر عید کے بعدحکومت کا رویہ نہیں بدلا تو بات مڈٹرم انتخابات کی طرف جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :