چار ماہ بعد لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کا کام پھر شروع ہوگیا
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 18:41
کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2014ء)دس ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے طیارے ایم ایچ 370کی تلاش کا کام 4 ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیاہے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کا بوئنگ طیارہ MH370 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 239 مسافر سوار تھے، 4ماہ پہلے طیارے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا جس کا مقصد بحر ہند کی تہہ میں تلاش کے علاقے کو سمجھنا اور اس کے نقشے تیار کرنا تھا، یہ کام مکمل ہونے کے بعد تلاش کا کام بحال کردیا گیا ہے جس میں تین بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔
پہلا جہاز گو فینکس اتوار کو سرچ زون پہنچے گا، سرچ زون آسٹریلیا کے مغرب میں 1100میل دور بحرہند میں 23 ہزار مربع میل رقبے پر محیط ہے، تینوں بحری جہاز جدید آلات اور زیرآب چلنے والی کشتیوں سمیت دیگر جدید آلات کی مدد سے ایک سال تک ملبے کی تلاش کے کام میں مصروف رہیں گے،سرچ آپریشن کے لیے آسٹریلیا اور ملائیشیا ٰ6.6 کروڑ ڈالرز فراہم کررہے ہیں۔ ایک بحری جہاز گو فینکس ملائیشیا کی حکومت نے فراہم کیا ہے جب کہ باقی دو جہاز ہالینڈ کے کنٹریکٹر فرگو نے دیے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.